انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

خامنہ ای کی رسومات کے باعث ایران کو ایک ہفتے کی مہلت دی، ہم بااخلاق ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور مذاکرات کے لیے مسلسل دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے باعث ایران کو ایک ہفتے کی مہلت دی گئی کیونکہ "ہم بااخلاق لوگ ہیں”۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ڈکوٹا میں امریکہ کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے اور یہ دن امریکی قوم کی قربانیوں، جدوجہد اور کامیابیوں کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے قومی مفادات، آزادی اور خودمختاری کا دفاع کیا ہے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق امریکہ نے اپنی فوج کو دنیا کی سب سے طاقتور فوج بنایا اور ہر بڑے چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔

ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے "بے تاب” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خامنہ ای کی رسومات کے احترام میں مذاکرات کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا گیا کیونکہ امریکہ اخلاقی اصولوں کا احترام کرتا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں وینزویلا اور ایران سے متعلق بھی کئی دعوے کیے اور کہا کہ امریکہ نے حالیہ تنازعات میں اپنی برتری ثابت کی، تاہم انہوں نے ان دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر نے نیٹو پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے امریکہ کے لیے "یکطرفہ اور غیر منصفانہ” اتحاد قرار دیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے ایسے اتحاد کا بوجھ اٹھا رہا ہے جس میں ذمہ داریاں یکساں طور پر تقسیم نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق نیٹو کے ساتھ تعلقات اسی صورت مؤثر ہو سکتے ہیں جب تمام اتحادی ممالک مساوی کردار ادا کریں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ بیانات آئندہ امریکی سیاسی منظرنامے اور ایران سے متعلق خارجہ پالیسی پر جاری بحث کا حصہ ہیں، تاہم ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button