انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
انڈر 19 ورلڈکپ ، انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی ہرادیا
لاہور،ہرارے:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 47 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
حذیفہ احسن 17، عبدالسبحان 14، احمد حسین 12، سمیر منہاس 10، عمر زیب 10، محمد شایان 7، عثمان خان 6، حمزہ ظہور 4 اور علی رضا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مومن قمر 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
برطانیہ کی جانب سے جیمز منٹو، ایلکس گرین اور رالفی البرٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مینی لیمسڈن اور فرحان احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



