انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

اردو،پنجابی کے بعد پشتوفلم انڈسٹری کازوال،شومین عجب گل سے امیدیں وابستہ

لندن:(تجزیہ /حسنین جمیل)اردو،پنجابی ،کے بعد ہماری پشتوفلم انڈسٹری بھی زوال پزیرہے، پشتو فلم میکرز ، کےپی اور کراچی کی مارکیٹ کاانتخاب کرتے تھے جزوی طور پر لاہور بھی وہاں بھی رٹزسینما میں پشتو فلمیں لگتی تھیں ،پشتو فلموں کی دو بین الاقومی منڈیاں متحدہ عرب امارت اور افغانستان بن سکتی تھیں۔

husnain jamil

، حامد کرزئی اور اشرف غنی کے دور میں ہماری پشتو فلم وہاں لگی اور پیسے بھی کمائے بعد میں پھر طالبان گئے جو آرٹ اور کلچر کے دشمن ہیں۔

ajab gull-1

پشتون فلم میکرز نے متحدہ عرب امارت کی مارکیٹ کو فوکس نہیں کیا یہی انکی غلطی تھی دوسرا عجب گل جیسے سمجھدار ذہین فلم میکر سے استفادہ نہ کرنا پشتو فلم کو لے ڈوبا اب یہ عالم ہے کہ پشاور کراچی کی مارکیٹ ختم ہو چکی ہے لاہور کارٹز سینمابھی گرا دیا گیا یوں اردو پنجابی کے بعد پشتو سینما بھی ختم ہو گیا۔

ajab gull-2

جہاں تک عجب گل کی بات ہے تو وہ ایک ایسا ذہین فلم میکر تھے جس سے اردو سینما بہت کچھ لےسکتا تھا پشتو سینما میں تو وہ بہت بعد میں گئے اس سے پہلے دو اردو فلمیں بطور مصنف وہدایتکار بناچکے تھے ، کھوئے ہو تم کہاں، سپرہٹ فلم تھی جس کی کاسٹ میں بابر علی ،میرا اور خود عجب گل شامل تھے فلم بڑے سکیل پر شوٹ کی گئی تھی ۔

یہ وہ وقت تھا جب اردو سینما پر سید نور کا طوطی بول رہا تھا مگر عجب گل نے کھوئے تم کہاں کےذریعے سید نور کو بھی چونکنے پر مجبور کر دیا جس طرح گانے شوٹ کئے تھے ویسی عکس بندی تو سید نور بھی نہیں کر سکتے تھے بالکل یوں لگتا تھا جیسے بولی وڈ کی فلم دیکھ رہے ہوں ، پھر اسکے بعد عجب گل کی فلم ، کیوں تم سے اتنا پیار ہے ، ریلیز ہوئی جو بڑے بجٹ اور بڑے سیکیل کی فلم تھی وہ فلم سپر ہٹ تو نہ ہو سکی مگر اوسط درجے کی کامیاب رہی وجہ صرف ایک تھی 2005 کا خوفناک زلزلہ جس نے پورے ملک کو خوف اور اداسی میں مبتلا کر دیا ۔

ajab gull-3

 

یوں فلم کا بزنس توقع سے کم ہو گیا ، بد قسمتی سے عجب گل جیسا ذہین ترین فلم میکر کھو گیا اور ہم اردو اور پشتو سینما میں ان کی صلاحیتوں سے استفادہ نہ حاصل کر سکے ، میری عجب گل سے رائل پارک لاہور میں انکے دفتر میں یادگار ملاقاتیں رہیں ، میں نے محسوس کیا کہ عجب گل پاکستانی اردو اور پشتو سینما کےشو مین بن سکتے ہیں مگر افسوس ہم نے ان سے کام نہیں لیا اب 20 سال بعد کراچی میں عجب گل کے دوبارہ متحرک ہونے کی اطلاعات ہیں دیکھیں شومین اب کیا لے کرآتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button