پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار

پنجاب سے گندم بند،چیک پوسٹوں پرلاکھوں وصول کئے جاتے ہیں:شفیع جان

 

پشاور :(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات کے پی شفیع جان نے کہا ہےپنجاب میں آئین اور قانون نام کی چیز نہیں،خیبر پختونخوا کے ساتھ ہمیشہ سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، اگر ہم اپنا آئل، گیس یا بجلی بند کردیں تو ہم پر آرٹیکل لگ جائے گا، مجبور نہ کیا جائے کہ ہم کچھ ایسا قدم اٹھائیں کیونکہ ہماری گیس سے ان کے کارخانے چل رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ پنجاب میں آئین اور قانون نام کی چیز نہیں ہے، پنجاب کی گندم سے ہماری ملز چلتی ہیں، عدالتوں کو بھی اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

خیبر پختونخوا کی گندم کی سالانہ ضرورت 54 لاکھ میٹرک ٹن ہے، کے پی کی گندم کی پیداوار 16 لاکھ میٹرک ٹن ہے، صوبے کو 38 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے، صوبے میں ابھی 2 لاکھ 68 ہزار میٹرک گندم کا ذخیرہ ہے، پاسکو سے ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کا معاہدہ ہوا تھا، 25 ہزار میٹرک ٹن گندم ملی تھی،

ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی ترسیل معاہدے کے تحت کی جائے گی، پنجاب حکومت نے راستہ بند کیا ہے جبکہ لاکھوں روپے چیک پوسٹس پر لیے جاتے ہیں، پنجاب حکومت آئین کے آرٹیکل 151 کے منافی کام کر رہی ہے، اس مسئلے کے بارے میں15 سے زیادہ سرکاری مراسلے پنجاب حکومت کو بھیج چکے ہیں،

ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گندم اور آٹے کی ترسیل کو آسان بنایا جائے، وزیر اعلی صوبے کے مسائل پر اپوزیشن اورگورنرکو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button