
لاہور:(بیوروچیف) سیشن عدالت نے دو غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کے مقدمے سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کو مبینہ طور پر دھمکانے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس سی فرہاد کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عبد القدوس نے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس سی فرہاد کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ رات کوجوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر داخل ہوئے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور انہیں دھمکیاں دیں۔



