پاکستانتازہ ترینصحت

جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا جرمانے کی سزا پائے گا: مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کیلئے وسط جنوری تک کا جامع پلان طلب: صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہئے تھا، وزیر اعلیٰ

لاہور (سلمان حسین ) پنجاب حکومت نے گندگی پھیلانے والوں پر بھی جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
مریم نوازنے ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کیلئے وسط جنوری تک کا جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب پر عوام کی طرف سے اچھے کام کا مثبت فیڈ بیک آرہا ہے، گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم اور لائیو کنٹینر مانیٹرنگ جاری ہے جبکہ شفافیت کیلئے ستھرا پنجاب میں تنخواہوں اور ادائیگی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں، زیرو سے آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں، شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا جرمانے کی سزا پائے گا۔
پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی جبکہ صوبے میں اب کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button