پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف چالان کیوں نہ جمع کرائے،ڈی آئی جی کو قیدوجرمانہ

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چالان جمع نہ کرانے پر سخت کارروائی کی ۔

انسداددہشتگردی عدالت نے خصوصی اختیارات کے تحت ڈی آئی جی جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ متعدد نوٹسز کےباوجود کیس کا چالان نہیں جمع کرایا جارہا تھا جس پر سزا سنائی گئی ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم جاری کرتے ہوئے کہا تحریری حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button