پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سیشن جج شناختی کارڈ کیوں بلاک کرتے؟اسلام آباد ہائیکورٹ

مجھے تو حیرت ہے اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے کر دیتے ہیں:چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیااورکہا سمجھ نہیں آتی سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔

مجھے تو حیرت ہے اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے کر دیتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا یہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن ججز لوگوں کے شناختی کارڈ کیسے بلاک کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button