اسلام آباد:(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے، پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے امریکہ ایران عارضی جنگ بندی پر پیغام میں کہا کہ امریکی حملے کا ٹل جانا عارضی بہتری ہے۔
پاکستان سمیت چار برادر اسلامی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔
اسلامی برادری کا اس بات پر متفق ہونا ضروری ہے کہ اسرائیل کا وجود اب عالمی امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عرب اور خلیجی ممالک فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی صورت میں ہی اپنا ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں۔



