لاہور (سید ظہیر نقوی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر طارق جاوید اسلم کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
سابقہ جونیئر کلرک نایاب گوہر کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی کو ریلیف کی ہدایت کی۔انسپکٹر ریٹائرڈ محمد سرور شاہد کی رینک بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف بارے ہدایت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔



