پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی کا لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ

متوفیہ کے والد انتقال کی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے ،اس لیے پہلےانکار کیا:بہنوئی،پوسٹ مارٹم مکمل

لاہور(کلچرل رپورٹر)کراچی میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے میت وصول کرنے کیلئے رابطہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے بہنوئی نے ان کی میت وصول کرنے کیلئے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

بہنوئی کا کہنا تھا کہ متوفیہ کے والد اچانک انتقال کی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے تھے اس لیے پہلے انکار کیا تھا، تاہم اب وہ راضی ہو گئے ہیں اور جلد میت وصول کرنے آ رہے ہیں۔قبل ازیں ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے کہا تھا کہ اداکارہ کے گھروالوں نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس کوحمیرا کے 2موبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔حمیرا جس فلیٹ میں رہائش پذیر تھی اس کی مکمل تلاشی نہیں لی گئی،عدالتی بیلف کا کہنا تھا کہ پہلے واقعہ سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کردے اس کے بعد کل فلیٹ کو ڈی سیل کرکے دوبارہ مکمل تلاشی لی جائے گی۔

دریں اثنا جناح ہسپتال میں حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور لاش کو سردخانے منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں اداکارہ کے منشیات استعمال کرنے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق لاش بہت زیادہ گل چکی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنےتک موت کی وجہ محفوظ کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں اداکارہ حمیرا کے انتقال کے بعد ان کاایک پرانا انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے اپنے گھروالوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں،کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نےان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button