لاہور: (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 12سالہ بچے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے والے درندے کو ایس ایچ او انارکلی واجد علی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پرانی انار کلی میں 12سالہ بچے اویس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔اویس اپنے بھائی کی جیولری شاپ پر موجود تھا کہ طاہر اور عفان نامی دو لڑکوں نے معمولی جھگڑے کے بعد پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔
واقعے کے بعد اویس شدید جھلس گیا اور اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،زخمی بچے کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آ گیا ہے جس میں اس نے وقوعہ کی تفصیل بتائی ہے۔

زخمی بچے کے بھائی محمد رجب کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا ،ایس ایچ اوپرانی انارکلی واجد نے افسوسناک واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم سید طاہر حسین ولد سید شاہد حسین قوم سید سکنہ سنت نگر نہرو پارک اسلام پورہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔




