پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

بابابلھے شاہ ہسپتا ل قصور ،عملہ کی ملی بھگت،ادویات چوری ہونے کا انکشاف

عملہ جدید طریقہ واردات کےتحت سامان جھاڑیوں میں چھپاتا،ساتھی بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر لیجاتے ہیں،انجکشن TANZOاور VINZECبرآمد ،وزیراعلیٰ نوٹس لیں:شہریوں کا مطالبہ

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)بابابلھے شاہ ہسپتا ل قصور کا عملہ اور اعلیٰ حکام مبینہ طورانسانی جان بچانے والی ادویات اور آپریشن میں استعمال ہونے والا قیمتی سامان چوری کرکے مارکیٹ میں بیچنے لگا ۔
ذرائع کےمطابق ہسپتال کے عملہ نے سامان کی چوری کا جدید طریقہ اپنایا ہے جس سے کسی کو شک بھی نہیں گزرتا ملزمان پہلے قریبی سوسائٹی کے خالی پلاٹ میں مبینہ طورپر جھاڑیوں کے اندر شاپراور کارٹن وغیر میں قیمتی انجکشن اور سامان جراحی چھپاتے ہیں جن کو بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے جاتے ہیں اور اس کو مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔

عملہ کی جانب سے جھاڑیوں میں چھپائے گئے قیمتی انجکشن نظر آرہے ہیں

چند روز قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیاجس کوسوسائٹی کے سکیورٹی گارڈنے بھی دیکھا اور ملزمان کا پیچھا کیا جس پر بوکھلاہٹ میں ان کا ایک شاپراور کارٹن زمین پر گرگیا جس میں سےحکومت پنجاب کی ملکیت قیمتی انجکشن TANZOاور VINZECبرآمد ہوئے جن پر ناٹ فار سیل لکھا ہواتھا اور اس میں آپریشن کے دوران اور بعد میں استعمال ہونیوالی ٹیپ بھی موجود تھیں۔

مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ادویات کی قلت کا بہانہ بنا کر باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے دوسری جانب عملہ ادویات کی چوری میں ملوث ہے۔

ادویات کی برآمدگی کے بعدوکلا برادری کی جانب سے ڈی سی قصورکو ہسپتال کےحکام اور عملہ کیخلاف انکوائری اور کارروائی کیلئے باقاعدہ درخواست بھی دیدی گئی ہے جس میں شواہد بھی پیش کئے گئے ہیں۔

ادویات چوری کیخلاف ڈی سی قصورکو دی گئی درخواست کا عکس

محمد ہارون بانڈے ایڈووکیٹ جو عینی شاہد اور درخواست گزار بھی ہیں نے نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام کو بتایا کہ یہ بہت بڑا سکینڈل ہے جس کا وزیر اعلیٰ اور دیگر حکام کو نوٹس لینا چاہیئے اورادویات کی مبینہ چوری میں جو بھی ملوث ہواس کیخلاف سخت ایکشن لینا چاہیئے۔

 

 

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button