لاہور:( بیوروچیف) حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
ملزم اکرم کے بھائی محمد اعظم نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا پولیس نے درخواست گزار کے بھائی اکرام کو خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں گرفتار کیا اوراب اس کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا ڈر ہے۔
اس سے پہلے خاتون سے زیادتی کرنیوالے خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق کو پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، پولیس کو ملزم اکرام کو پیش کرنے اور اس کی پولیس مقابلے میں ہلاکت بھی روکنے کا حکم دیا جائے۔



