انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

سینما کا عاشق عامر خان اور ’’ستارے زمین پر‘‘

لندن:(تجزیہ :حسنین جمیل)عامر خان سینما کا عاشق ہے جیسے راج کپور تھا گرو دت تھا ، یہ سب بطور اداکار فلمساز اور ہدایت کار کام کرتے تھے ، گو کہ بطور ہدایتکار عامرخان نے صرف ستارے زمین پر ہی بنائی ہے مگر بطور فلمساز وہ اپنے ہدایتکار پر حاوی رہتا ہے ۔

فلم کی کہانی پردہ سکرین پر ہدایتکار ویسے ہی دکھاتا ہے جیسے عامرخان چاہتا ہے ، عامر کو اپنے ساتھی اجے دیوگن کے ساتھ کھل کر بطور ہدایتکار کام کرنا چاہیے ، عامر نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ پر ایک بڑا سچ بولا کہا کہ بولی وڈ صرف خانز کا نہیں ہے اجے دیوگن اکشے کمار پچھلے 28 سالوں سے رتیک روشن 25 سالوں سے سپر ہٹ فلمیں دے رہے ہیں۔

یہ عامر کی اعلیٰ ظرفی ہے ، حالیہ فلم ستارے زمین پر ، بھارت سمیت دنیا بھر کے 4 ہزار سے زاہد سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے ریلیز سے پہلے او ٹی ٹی رایٹیس کے لئے پراہم نے عامر کو 120 کروڑ کی آفر کی تھی جو عامر نے قبول نہیں کی ، اب یہ چلن ہے کہ نئی بھارتی فلم سینما گھروں میں ریلیز کے 8 ہفتے بعد او ٹی ٹی پر دستیاب ہو جاتی ہے جس سے فلمساز کو تو فائدہ ہوتا ہے مگر سینما کو نقصان ہوتا ہے۔

لوگ کہتے ہیں 8 ہفتے بعد گھر بیٹھ کر فلم دیکھ لیں گے کیا ضرورت ہے سینما جانے کی ، یہی متھ عامر نے توڑ دی اور پرانی روایات کا پالن کرتے ہوئے اعلان کیا ستارے زمین پر 6 ماہ تک او ٹی ٹی پر دستیاب نہیں ہو گی جس نے فلم دیکھنی ہے سینما جا کر دیکھے یہی ہے عامر کے سینما سے لافانی عشق کی انتہا اس لئے کہا تھا کہ عامر سینما کا سچا عاشق ہے ، راج کپور اور گرو دت کی طرح ، ستارے زمین پر نے پہلے دن دنیا بھر سے 16 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔

فلم بجٹ 75 کروڑ ہے کیونکہ عامر خود فلمساز ہے اس لئے اسکی فیس شامل نہیں ہے ، فلم چونکہ ایک انگریزی فلم کا سرکاری طور پر ریمیک ہے اس لئے کہانی پر کسی کا نام نہیں ، سکرین پلے اور مکالمے ڈی شرما نے لکھے ہیں اور لاجواب ہیں ، ہداہتکار ایس پرسہنا عامر کی طرح کہانی کو سلور سکرین پر اچھے طور پر دکھانے میں کامیاب رہے ہیں ، شنکر احسان لوئے کی موسیقی اوسط درجے کی ہے کوئی گانا ہٹ نہیں ہوا امتیابھ بھٹہ چاریہ کی گیت نگاری سکرپٹ کے مطابق ہے ، بطور ادکار عامر خان پوری فلم چھائے ہوئے ہیں اور وہ سپر اسٹار نہیں بلکہ بڑے اداکار لگ رہے ہیں ، جلنیا ڈی سوزا بہت سندر لگی ہے، ناقدین کی طرف سے ستارے زمین پر کی خوب تعریف ہو رہی ہے مائوتھ پبلسٹی شناندار ہے توقع ہے فلم سپر ہٹ رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button