پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیصل آباد:خواتین کی لڑائی سے تنگ نوجوان کی خودکشی

فیصل آباد (ویب ڈیسک )تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے بھائی والا زبیر ٹاؤن میں خواتین کی لڑائی سے تنگ آکر شہزاد نامی نوجوان نے سرمیں گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

پولیس ذرائع کےمطابق شہزاد کے بھائی محمد شریف نے بتایا کہ گزشتہ شب شہزاد اور اس کی بیوی کشوراس کے گھر کی بیٹھک میں بیٹھے تھے کہ اسی دوران ہمسایہ شہروز شوکت اپنی بیوی انیتا کے ساتھ آگیا۔

کشور نے شہزاد کو گھر جانے کا کہا تو شہروز نے کہا کہ تھوڑی دیر رک جاؤ پھر چلتے ہیں، اس بات پر شہروز کی انیتا سے بحث شروع ہو گئی، شہزاد نے کہا کہ اگر تم نے لڑائی بند نہ کی تو وہ خود کو گلی مار لے گا اور اس دوران اس نے اپنے سرمیں گولی مار لی،اسے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button