پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

منڈی بہائوالدین: گھر میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، 7زخمیوں میں بچے بھی شامل، ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، ریسکیو ذرائع

منڈی بہائوالدین (ویب ڈیسک) منڈی بہائوالدین میں گھر میں آتشبازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق منڈی بہائوالدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکہ ہوا، جس میں 6افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2خواتین جاں بحق ہوئیں۔
واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے جاں بحق والے 4افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ 7زخمی افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button