پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مون سون بارشیں،خیبرپختونخوا19،پنجاب میں14شہری جاں بحق،متعددزخمی

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5 خواتین اور 8 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، سیلابی ریلے کے باعث سوات سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 13 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ْ

رپورٹ کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے جانی نقصان سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 19 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جب کہ بارشوں میں 56 گھروں کو نقصان پہنچا اور 6 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

دریں اثنا پنجاب میں ہفتے کے روز مون سون کی بارشوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 4 دنوں میں ہونے والی اموات کی تعداد 14 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ بدھ سے اب تک صوبے بھر میں مختلف بارش سے متعلق واقعات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 بچے شامل ہیں جب کہ 39 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن کے عباس نگر علاقے میں آج صبح 3:20 بجے ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ مکان ایک منزلہ تھا اور چھت مٹی کی بنی ہوئی تھی، لاشوں کو شاہدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ زخمیوں کو شاہدرہ اور میو ہسپتال لے جایا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بدھ سے جمعہ تک مختلف شہروں میں 25 واقعات رپورٹ ہوئے جو آج بڑھ کر 28 ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button