پاکستانتازہ ترینسپورٹس

نئی انعامی پالیسی نافذ: اولمپکس گولڈ میڈل پر 3 کروڑ ملیں گے

ونٹر اولمپکس، ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ کو ایک کروڑ روپے کا انعام دیا جائیگا،ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر ایک کروڑ، سلور پر 70لاکھ، برونز پر 50لاکھ ملیں گے

لاہور: (سلمان حسین) حکومت نے ایتھلیٹس کیلئے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا، اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر اب تین کروڑ، ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لینے پر ایک کروڑ انعام ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کیلئے نئی انعامی پالیسی نافذ کردی گئی جس کے تحت اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ روپے کردی گئی جبکہ اولمپک گیمز میں سلور میڈل پر دو کروڑ، برونز میڈل پر ایک کروڑ انعام ملے گا۔

ونٹر اولمپکس، ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ایک کروڑ انعام پائے گا۔ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ انعام ملے گا۔ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر ایک کروڑ، سلور پر 70لاکھ، برونز پر 50لاکھ ملیں گے۔ کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ 75لاکھ، اسلامک گیمز گولڈ میڈلسٹ 50لاکھ انعام ملے گا۔

برٹش جونیئر، یو ایس اوپن جونیئر جیتنے والا بھی ایک کروڑ انعام پائے گا۔ ایشین انڈور گیمز میں گولڈ پر 20لاکھ، سیف گیمز گولڈ میڈل پر 10لاکھ انعام ملے گا۔ یوتھ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ 50لاکھ، ورلڈ چیمپین شپ جیتنے پر 75لاکھ انعام ملے گا۔ نیشنل گیمز اور قائد اعظم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر دس لاکھ روپے انعام ملے گا۔ نئی انعامی پالیسی میں سپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، بلائنڈاور ڈیف سپورٹس کیلئے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button