PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر،اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور:(سلمان حسین )راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپس آ سکیں گے۔

راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button