پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
نوشہرہ:بارات میں فائرنگ ، 2بچے جاں بحق، 2شدید زخمی
عباس نے ہوائی فائرنگ کی تو کلاشنکوف بے قابو ہو گئی، اذان،جنیدموقع پر جاں بحق، راشد،شہزاد کی حالت نازک
نوشہرہ :(ویب ڈیسک )نوشہرہ کے علاقے پہاڑی کٹی خیل مانکی شریف میں خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
افتخار نامی نوجوان کی بارات کی خوشی میں چچازاد بھائی عباس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران کلاشنکوف اس سے بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9سالہ اذان اور 10سالہ جنیدخان جاں بحق ہو گئے جبکہ 14سالہ راشد اور 15سالہ شہزاد زخمی ہو گئے۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122نے زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔
ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، گاؤں کی فضا سوگوار ہو گئی اور نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ملزم عباس فرار ہو گیا۔



