تازہ ترینسپورٹس

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نئے صدرنے چارج سنبھال لیا

سپورٹس فیڈریشنز100دن ،ایک سال کیلئے بین الاقوامی اور قومی سطح پرسپورٹس کے فروغ کیلئے تجاویز دیں، عارف سعید

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کے سافٹ امیج اور کھیلوں کی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی تاکہ ملک میں انٹرنیشنل سپورٹس کی بحالی کی راہیں ہموار ہوں سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپک ہائوس لاہور میں عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود، نائب صدور میجر (ر)ماجد وسیم، عندلیب سندھو، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد جہانگیر، فنانس سیکرٹری احمد ملک، ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف، اولمپک اسپورٹس کے نمائندے حافظ عمران بٹ،محمد ارشد ستار، نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ جاوید لودھی، سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر آصف عظیم اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی بھی موجود تھے ۔

صدر پی او اے عارف سعید نے کہا کہ ماضی میں ہم نے پاکستان میں کھیلوں کا سنہرادور دیکھا ہے ،پاکستان بیک وقت کرکٹ،ہاکی،سنوکر اور سکوائش کا ورلڈ چمپئن رہ چکا ہے تاہم کھیل میں اتارچڑھا ئوآتے رہتے ہیں ہمیشہ کوئی نمبرون نہیں رہتا تاہم بہتری کیلئے کوششیںجاری رکھنی چاہئیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیل اور کھلاڑی کو ان کا حقیقی مقام دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،تمام سٹیک ہولڈرزبشمول پاکستان سپورٹس بورڈ کو ساتھ لے کرچلیں گے ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن بھرپور عزم اور ولولے کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے مشن پر کام جاری رکھے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button