پاکستانی اور چینی کمپنیوں میں 156 ملین ڈالر کے معاہدے
گوانگچو(ویب ڈیسک )چین کے شہر گوانگچو میں منعقدہ چمڑے اور فٹ ویئر پر پاکستان چین بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس میں چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان مجموعی طور پر 156 ملین ڈالر کے ایک درجن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق گوانگ چو میں پاکستان کے قائم مقام قونصل جنرل سردار محمد نے اپنے افتتاحی کلمات میں شرکا کو خوش آمدید کہا اور مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے امکانات پر زور دیا۔ انہوں نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع اور مراعات سے فائدہ اٹھائیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 7 پاکستانی اور 46 چینی کمپنیوں نے 150 سے زائد کاروباری اجلاسوں میں شرکت کی جس کے نتیجے میں 12 سے زائد ایم او یوز اور ایک لیٹر آف انٹنٹ(ایل او آئی) پر دستخط ہوئے جن کی مالیت 15 ملین ڈالر ہے۔



