انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

چن 5کے اشتراک سےپاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد11جنوری کو ہوگا

شارجہ(حافظ زاہد علی سے)چن 5کے اشتراک سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد 11جنوری 2025ء کو کیا جارہا ہے ، گذشتہ روز شوشل سنٹر شارجہ میں پریس کانفرنس کے دور ان آرگنائزر زبیدہ خانم نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد خواتین میں اعتماد کو اجاگر کرنا ہے۔

اسپورٹس خواتین کیلئے صحمند انہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے،سوشل سنٹر شارجہ ہمیشہ خواتین کے بہتری کیلئے آگے آگے رہتا ہے ، چوہدری خالد حسین صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ


بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ہر عمر کی خواتین حصہ لے رہی ہیں ، ٹورنامنٹ دوپہر 2بجے سے رات 9بجے تک جاری رہے گا ، پہلی پوزیشن 500، دوسری 300اور تیسری پوزیشن کو 200درہم کا نقدی انعام کے علاوہ ٹرافی بھی دی جائے گی ، صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے کہا کہ اسپورٹس خواتین کیلئے صمند انہ سرگرمیوں میں سے ایک ہے

خواتین کو ہر شعبہ میں اپنالوہا منوانے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر رحمینہ سی ای اوچن 5

سوشل سنٹر شارجہ ہمیشہ خواتین کے بہتری کیلئے آگے آگے رہتا ہے ، میری تمام خواتین سے گذارش ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں ، چن 5کی سی ای او ڈاکٹر رحمینہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں خواتین با اختیار ہوں ان کو ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوانے کی ضرورت ہے ۔

بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں ہر عمر کی خواتین حصہ لے رہی ہیں ،ٹورنامنٹ دوپہر2 بجے سے رات9 بجے تک جاری رہے گا،چیف آرگنائزر زبیدہ خانم سید رضا عابدی

 


بیڈ منٹن ٹورنامنٹ بھی ایسی کڑی کا حصہ ہے ، تمام خواتین کو چاہے کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں 11جنوری 2025کو اپنی فیملیز کے ساتھ تشریف لائے ، ٹورنامنٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر اور چیف آرگنائزر یاسمین اروزہ المونشی نے اپنی دس سالہ بیٹی عائشہ مبارک کے برانڈ کو متعارف کروایا ، آخر میں زبیدہ خانم نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button