لاہور(بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ماڈل ٹاؤن ڈویژن اور ایس پی ڈولفن کے ساتھ اہم اجلاس میں کرائم کنٹرول اور شہر کی مجموعی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو واضح الفاظ میں الٹی میٹم دیا گیا کہ کارکردگی میں بہتری لائی جائے، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے سختی سے کہا:
جرائم میں کمی صرف جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی سے ہی ممکن ہے۔”
اجلاس میں ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ:منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائےغیر قانونی اسلحہ اور قحبہ خانوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائےپبلک سروس کو بہتر بنانے کے لیے نوکری کو عبادت سمجھ کر انجام دیں۔ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ پولیس کا مقصد صرف جرائم کا خاتمہ نہیں بلکہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بھی ہے۔



