کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کیماڑی میں گھر میں یوپی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 5 بہنیں جھلس گئیں ۔پولیس کے مطابق کیماڑی کچھی پاڑہ میں گھر میں یو پی ایس میں آگ لگنے کے بعد بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس سے پورا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔
آگ کی شدت دیکھ کر اہلخانہ نے سلنڈر پھٹنے کا اندازہ لگایا۔ فائر بریگیڈ عملے کے آگ بجھانے کے بعد پولیس نے متاثرہ گھر کا مشاہدہ کیا تو گھر میں سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق گھر میں آگ یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے لگی جس سے 5 بہنیں زخمی ہوئیں ۔



