انٹر نیشنلتازہ ترین

امریکی حملوں کے باوجود افزودہ یورینیم برقرار، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا:مشیر خامنہ ای

تہران:(ویب ڈیسک )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نےکہا ہے کہ امریکی حملوں کے باوجود ایران کا افزودہ یورینیم برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ کلیدی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کے باوجود ایران کے پاس اب بھی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے۔

سپریم لیڈر کے مشیر علی شمخانی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر جوہری تنصیبات تباہ بھی ہو جائیں تو بھی کھیل ختم نہیں ہوتا، افزودہ مواد، مقامی معلومات اور سیاسی ارادہ باقی رہتا ہے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ’ سیاسی اور عملی پہل اب اس فریق کے پاس ہے جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے حملوں سے گریز کرتا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button