پاکستانتازہ ترینکاروبار

رانا تنویر سے سیڈ ایسویسی ایشن وفد کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

لاہور:(بیوروچیف)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیكیورٹی اینڈ ریسرچ راناتنویر حسین سےسیڈ انفورسٹمنٹ کے سلسلے میں سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے رانا سلمان محمود خان کی سربراہی میں ملاقات کی۔

اس اہم میٹنگ میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی(PCCC) کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر یوسف ظفر، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ محمد اعظم خان، SAP کے سینئر رہنما چوہدری بلال احمد،چوہدری آصف علی اور وقاص ماجد نے شرکت کی۔

سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے سیڈ انفورسٹمنٹ صوبائی لیول پر دینے کے منفی اثرات بارے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے سیڈانفورسٹمنٹ بارے ایک انٹرنل میٹنگ کرنے کا کہا اور بتایا گیا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انٹرنل میٹنگ میں سیڈ انفورسٹمنٹ کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیاجائے گا اوراس بارےسیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان سے دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون بڑھانے کا یقین دلایاگیا۔ میٹنگ کے اختتام پر سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے خصوصی طورپر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور ان کی ٹیم کا سیڈ انفورسٹمنٹ بارے اس اہم میٹنگ کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button