انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستانی ٹیم کی شکست کی ہیٹرک،ایشیا کپ بھارت کے نام

لاہور،دبئی:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کی شکست کی ہیٹرک،ایشیا کپ بھارت کے نام۔

ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دلچسپ میچ میں بھارت نے پاکستان کا 147 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 2 گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا، بھارت کے مڈل آرڈر بیٹر تلک ورما نے زمہ دارانہ 69 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیل کر ٹیم کو ایشین چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اوپنر بیٹر ابھیشک شرما 5 اور شبمن گل ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فہیم اشرف کا شکار بنے، کپتان سوریا کمار یادو کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود 24 رنز پر ابرار احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل، پاکستان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان اور فخر زمان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر بھارتی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا۔

ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان شاندار 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 35 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ففٹی مکمل کی۔

صائم ایوب ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، ٹاپ آرڈر بیٹر 11 گیندوں پر 14 رنز بنا کر کلدیپ یادو کا شکار بنے جب کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔

اوپنر بلے باز فخر زمان 35 گیندوں پر 46 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 2 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے، حسین طلعت ایک رن جبکہ کپتان سلمان علی آغا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فہیم اشرف اور شاہین آفریدی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، حارث رؤف 6 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے، محمد نواز 9 گیندوں پر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں اپنے نام کیں، اکثر پٹیل، وارون چکراورتی اور جسپریت بمراہ نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button