پاکستانتازہ ترینسپورٹس

سیلاب متاثرین نے پاک، بھارت میچ دیکھا، مریم نواز نے تصاویر شیئر کر دیں

بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کیلئے خصوصی سکریننگ کا اہتمام

لاہور (سلمان حسین) پنجاب کے مختلف سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف سیلاب متاثرین کی تصاویر ٹوئٹ کیں اوربتایا کہ باقرپور بہاولپور میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھایا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے چہروں پر خوشی لانے کے لیے راجن پور کے فلڈ ریلیف کیمپ میں پاکستان بھارت ایشیا کپ میچ کی خصوصی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ خوشگوار اور پُرمسرت ماحول کیلئے خاص انتظامات کیے گئے تاکہ بچے کچھ وقت کے لیے اپنی مشکلات کو بھول کر میچ کا جوش و خروش محسوس کر سکیں۔
وزیراعلیٰ نے ضلع لودھراں کے بھی فلڈ ریلیف کیمپ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں متاثرین پاک بھارت میچ براہ راست دیکھتے نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ نے جہانیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں 6افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button