پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

سی سی ڈی چیف سہیل ظفر چٹھہ کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست دائر

میوہسپتال کے ڈاکٹروں کو بیرون ملک نوکری کاجھانسہ دے کرلوٹنے والےجعلی ڈاکٹر کی ضمانت کی توثیق ، شناختی کارڈ نہ بنانےکیخلاف درخواست پر نادرا کونوٹس

لاہور :(بیوروچیف )لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کو عہدے سے ہٹانے کیلئےدرخواست دائرکردی گئی ۔ درخواست میں شاہد محمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایاسی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ پولیس آرڈر کےتحت قیام میں لایاگیا۔

سہیل ظفر چٹھہ کو عبوری سربراہ تعینات کیاجانا قانونی اقدام نہیں ،سہیل ظفر چٹھہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ کےطور پر دوہرا چارج رکھتے ہیں،پولیس اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی مفادات کا ٹکراؤ ہے،سہیل ظفر چٹھہ کو سی سی ڈی کی سربراہی کےعہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس امجد رفیق نےمیو ہسپتال کےڈاکٹروں کو بیرون ملک نوکری کاجھانسہ دے کرلوٹنے والےجعلی ڈاکٹر کی ضمانت کی توثیق کردی ، عدالت نےہتھیائی گئی رقم کی واپسی کی بناء پر ضمانت کی توثیق کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے فراڈ چھوٹا ہو یا بڑا نظراندازنہیں کیا جاسکتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نےچار شہریوں کے شناختی کارڈ نہ بنانےکیخلاف درخواست پر نادرا کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا،عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی درخواست خارج کرنیکی استدعا مسترد کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button