پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجی

فاسٹ یونیورسٹی میں آئی ٹی ایونٹ سوفٹیک 2025 کا انعقاد

ملک بھر سے20 ہزار سے زائد طلباء طالبات کی شرکت، ماہرین صنعت اور ٹیکنالوجی کے شوقین ایک پلیٹ فارم پر جمع

لاہور:(سید ظہیر نقوی) فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز لاہور کیمپس میں پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی ایونٹ( سوفٹیک2025)SOFTEC2025 کے انعقاد کا آج بروز اتوار تیسر ا روز ہے۔

25اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ میں تاحال ملک بھر سے20 ہزار سے زائد طلباء طالبات نے شرکت کی آج ایونٹ کا آخری روز ہے ۔

ایونٹ کے پہلے روز ملک بھر سے آئی ٹیموں میں سنیماٹو گرافی کا مقابلہ ہوا اس کے علاوہ مزاح سے بھرپور DRAMAF کی جانب سے تھیٹر پلے پیش کیا گیا ۔

ایونٹ کے دوسرے روز افتتاحی تقریب کے بعد بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکیا گیا جبکہ UiUX، IX، IdeasXtreme، ٹیکیں، فیفا، مشین لرننگ، کیڈ وار کے علاوہ بیشمار مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔

ایونٹ میں ملک بھر سے آئی ٹی ہائوسز شریک ہیں دوسرے دن کا اختتام گزشتہ روز 26اپریل کو میوزیکل نائٹ کے ساتھ کیا گیا جس کو تمام شرکا نے بھرپور انجوائے کیا ۔

سوفٹیک پاکستان کا سب سے بڑا طلبہ کے زیرِ انتظام ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ ایونٹ ملک بھر سے باصلاحیت طلبہ، ماہرینِ صنعت، اور ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے، جس میں مختلف مقابلے، نمائشیں، اور کلیدی تقاریر شامل ہیں۔

ایونٹ کے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملک میں ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کی اختراعی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگرکرنا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button