لاہور:(بیوروچیف)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کے زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا پولیس بے بس ہوگئی۔
گجرپورہ میں مقصود سے 1لاکھ30ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان،ٹاؤن شپ میں حنیف سے 1لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں دانش سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،
شادمان میں جمیل سے1 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،لیاقت آباد میں فیاض سے 1لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔سندر سے گاڑی جبکہ سول لائنز شفیق آباد اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔



