لاہور ( ویب ڈیسک ) پنجاب میں شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کاعمل آن لائن کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی،کیٹیگری میں تبدیلی اورگولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جاسکے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی میعاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہے۔علاوہ ازیں متعلقہ کاغذات سے لے کر قانونی فیس تک معاملات آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں۔



