انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

بنگلہ دیشی بائولرزنے شاہینوں کو ناکوں چنے چبوادیئے،پاکستان کو104رنز سے شکست

لاہور،ڈھاکہ:(سلمان حسین،ویب ڈیسک)ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دے دی، 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163 بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو 0-1 کی برتری مل گئی۔

بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی، جب امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، دوسری وکٹ 57 رنز پر گری تھی جب اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری، وہ بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 119رنز پر گری، جب عبداللّٰہ فضل 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری تھی جب سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری، سعود شکیل 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ساتویں وکٹ 153 رنز پر گری، محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 154 رنز اور نویں 158 جبکہ آخری وکٹ 163 رنز پر گری، حسن علی 1، نعمان علی 4 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم بنگلادیش نے دوسری اننگز 9 کھلاڑی آؤٹ 240 رنز پر ڈکلیئر کی تھی، پہلی اننگز کی 27 رنز کی برتری کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی، پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔

اللّٰہ کا شکر ہے میں نے اپنے ملک کے لیے بہت اچھا کھیلا: اذان اویس

بنگلادیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گری، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 216 رنز پر گری، نجم الحسین شانتو 87 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔

بنگلادیش کی 7 ویں وکٹ 225، آٹھویں وکٹ 232 اور نویں 240 رنز پر گری، جس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی۔

بنگلادیش کی طرف سے کپتان نجم الحسین شانتو نے 87 اور مومن الحق 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3 شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button