پورے کراچی میں ’’دھندا‘‘، روک سکو تو روک لو،منشیات فروش پنکی کا چیلنج، عدالت شاہانہ پیشی،پولیس نے کیوں دیا پروٹوکول ؟

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان میں مبینہ طور پر ڈرگ فروخت کرنے والی ملزمہ انمول عرف پنکی کی ماضی میں لیک ہونے والی مبینہ آڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے گرفتاری ہونے والی انمول عرف پنکی کی پرانی آڈیوز لیک ہوئیں جس میں وہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کھلا چیلنج کررہی تھی۔

مبینہ آڈیو میں پنکی نے دعویٰ کیا کہ ’’میں پورے کراچی میں دھڑلے سے کام کر رہے ہیں، روک سکو تو روک لو‘‘۔کراچی، پولیس نے منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ظاہر کر دی،
انمول عرف پنکی مبینہ آڈیو میں خود کو “برانڈ” قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کا مذاق اڑاتی رہی ہیں جبکہ منشیات کی سپلائی اور “گولڈن اسٹاک” کا بھی ذکر بھی کیا۔
آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔ملزمہ نے مزید کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے، پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے۔ملزمہ نے یہ بھی کہا کہ پتا نہیں کہاں سے اٹھ کے آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔

قبل ازیں کراچی میں گارڈن پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا، ملزمہ سے پستول، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین، کیمیکلز اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کواٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی، جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسر کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے۔



