پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

3کمسن حواکی بیٹیاں زیادتی کا شکار

راجووال ،حجرہ شاہ مقیم (ویب ڈیسک ) اوباشوں نے بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی 2 کمسن لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

حجرہ شاہ مقیم کی رہائشی خاتون نے بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے جس نے بتایا کہ رامیش اور علی رضا نے کام کرنے والی دو لڑکیوں کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکیوں کی عمریں 14اور15سال ہیں خاتون کی اطلاع پر پولیس نےمقدمہ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتا ر کر لیا۔

دوسری جانب بائی پاس رینالہ کی رہائشی بیوہ خاتون حرا بی بی نے پولیس میں درخواست دی کہ ملزم آصف اس کے گھر آیا اور اس کی پندرہ سالہ بیٹی کو کسی کے گھر اچھی تنخواہ پر ملازمت دلوانے کے بہانے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کارروائی سے روکنے کیلئے ہراساں کرتا رہا اور بلیک میل کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاڈی پی او راشد ہدایت نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو تمام قانونی امداد فراہم کی جارہی ہے، ملزموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button