انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیہ سے اشتراک بڑھائیں گے: مریم نواز

مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات، حمایت پر اظہار تشکر ،عجائب گھر محض عمارتیں نہیں: وزیراعلی، عالمی دن پرپیغام

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیراوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا اور بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی،اخلاقی اور اسٹریٹجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ۔ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جُڑے ہوئے بھائی ہیں۔پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں۔اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے وزٹ کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں ۔پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔تجارت کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ7ویں ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں ۔

پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل طورپرتیارہے۔پنجاب کے پاس برآمدات کی بے مثال صلاحیت، سرمایہ کار دوست،انفرااسٹرکچراور دیگر بہترین مواقع موجود ہیں – ترکی اور پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پاک ترکیہ باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی اور کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔

علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے عجائب گھر کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ عجائب گھر محض اینٹوں اور پتھروں کی عمارتیں نہیں بلکہ اقوام کی یادداشت، تہذیبی شعور و تاریخ کے محافظ ہوتے ہیں۔عجائب گھر ماضی اور حال کے درمیان ایک پل ہیں۔پنجاب کے میوزیم تاریخی و نایاب ذخائر اور دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافت کے مراکز ہیں ۔ اُن تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ورثے کے تحفظ،تحقیق میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔میوزیم ہمیں اپنی تہذیب، فنون، اقدار اور جدوجہد کی جھلک دکھاتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button