انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان دشمنی کی پالیسی ناکام: ششی تھرور کا اعتراف

مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، بھارتی رکن پارلیمنٹ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاکستان کے خلاف مستقل دشمنی کی بھارتی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکمتِ عملی ناکام ہو چکی ہے اور اس سے خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ہیں۔
انڈین ایکسپریس میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں ششی تھرور نے لکھا کہ پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی کو داخلی سیاست میں فائدے کے لئے استعمال کیا گیا، تاہم اس کا عملی طور پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا ایک غلط سوچ ہے اور مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
اپنے کالم میں انہوں نے بی جے پی کی سخت اور تصادمی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے نے نہ صرف خطے کو غیر محفوظ بنایا بلکہ بھارت کے سفارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچایا۔ ششی تھرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئیں اور یہ پالیسی خود فریبی کے مترادف ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارت میں اب ایک سنجیدہ طبقہ ابھر رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ مکالمے اور مذاکرات کا حامی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا موقف اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارتی سیاست میں پاکستان مخالف بیانیے پر داخلی سطح پر سوالات بڑھتے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button