پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والا ریجن کا پہلا صوبہ:مریم نواز
جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی ملاقات،وزیراعلیٰ کا گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیز کا افتتاح
لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے اعلی سطح کے وفدنے ملاقات کی، ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اورنیو روآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔
وفد میں ہیڈلبرگ یونیورسٹی ہسپتال،جرمن کینسر ریسرچ سینٹر (DKFZ) اورہوپ چلڈرن کینسر سینٹر (KiTZ) کے ماہرین شامل تھے-بچوں کے کینسر کے علاج میں جرمن اداروں کی معاونت پر اصولی اتفاق کیاگیا،ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کاپہلا صوبہ ہے۔لاہورمیں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔
پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔کینسر کے علا ج کیلئے جرمن اداروں کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئیں گے۔ لاہور میں نواز شریف کینسرہسپتال تعمیر کے آخری مراحل میں ہےجو پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہسپتال ہوگا۔ پارلیمانی لیڈر ہیڈلبرگ سٹی کونسل وسیم بٹ نے کہا لاہور وہیڈلبرگ کے درمیان تعلیمی وثقافتی روابط کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ہیڈلبرگ کے لارڈ میئر پروفیسر ڈاکٹر ایکارٹ ورزنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر ایکارٹ ورزنرنے کہا ہائیڈل برگ اور پنجاب میں باہمی تعاون دونوں شہروں کے عوام کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کہا پنجاب میں بچوں کے کینسر کے علاج میں اعلیٰ معیار قابلِ تحسین ہے۔جرمن اور پاکستانی اداروں کے ساتھ تربیت اور علوم کے تبادلے سے مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ڈاکٹر سٹفن مائیکل فسٹر نے کہاپنجاب کے چلڈرن ہسپتال اورکینسر ہسپتال میں کم وسائل کے ساتھ بہترین علاج قابل تحسین ہے۔ہوپ چلڈرن کینسر سنٹر پاکستان میں آغاخان یونیورسٹی کے ساتھ کینسر کے علاج کیلئے اشتراک کارکررہاہے۔
دریں اثناء سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام کے دوسرے فیزکا آغاز کر دیا گیاہے-پنجاب 9500ہائی پاور ٹریکٹرز کیلئےقرعہ اندازی کی گئی-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا-پہلا ٹریکٹر تحصیل اٹک کے راجہ رفعت عباس،دوسرا نزت پروین اورتیسرا میاں نصیر کا نکلا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرین ٹریکٹر سکیم فیزٹو کی قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محمد عاشق کو خود ٹیلی فون کیا -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”کیہہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی،تہاڈاناں نکل آیااے“-وزیراعلی مریم نوازشریف نے قصور کے محمد عاشق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتااے“،سیکرٹری زراعت نے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیز ٹو کے بارے میں بریفنگ دی – 7ایکڑ یا اس سے زیادہ اراضی مالکان 75سے 125ہارس پاور تک ٹریکٹرحاصل کرسکیں گے-ہائی پاورٹریکٹرز کیلئے حکومت پنجاب 10لاکھ روپے سبسڈی دے گی-
سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے تحت 20ہزار ٹریکٹر پر سبسڈی دی جائے گی-ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے تحت 9500ٹریکٹر اورمیڈیم پاور سکیم کے تحت 10ہزار ٹریکٹر دیئے جائیں گے-گرین ٹریکٹرز سکیم فیز ٹو کیلئے 7لاکھ 34ہزار کاشتکاروں نے اپلائی کیا -2لاکھ82ہزار فارمر قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے، 9500 فارمر قرعہ اندازی میں کامیاب قرارپائے-98فیصد کاشتکاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹر اوردو فیصد کاشتکاروں نے بڑے اورجدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کیلئے اپلائی کیا۔
امپورٹڈ ٹریکٹر کی ڈیمانڈ آنے پر غیر ملکی ڈیلرکمپنیوں کے پنجاب میں ڈیلر اوربزنس آفس قائم کئے جائیں گے-سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹرز فیز ٹو، میڈیم پاور ٹریکٹر میں 50سے 65ہارس پاور پر 5لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔



