پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

جعلی وکلاء کا کڑا احتساب،ڈیجیٹل نظام متعارف:پنجاب بار

ڈپلیکیٹ لائسنس بنانا نا ممکن ہوگا، وزارت قانون موجودہ دور سے مطابقت نہ رکھنے والے قوانین بدلے: عرفان صادق

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے کہا ہے کہ جعلی وکلاء کا راستہ روکنے کیلئے موثر ڈیجیٹل نظام لایا جارہا ہے جس کے تحت وکالت کے لائسنس کا جعلی ڈپلیکیٹ بنانا نا ممکن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع سے آنے والے وکلاء کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حاجی افضل دھرالہ،سابق وائس چیئرمینز چودھری بابر وحید،کامران بشیر مغل،فرحان شہزاد،سیکرٹری پنجاب بار رفاقت علی سوہل ،اکائونٹ آفیسر رانا عمیر احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

وائس چیئرمین عرفاق صادق تارڑ نے کہا پنجاب بار کونسل نے شفافیت کو یقینی بنانے اوروکلاء کی سہولت کےلئے تمام سسٹم کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سسٹم کواپ گریڈ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وکالت ایک معتبر پیشہ ہے ، متفقہ فیصلہ ہے جعلی وکلاء کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا،اس تناظر میں مینوئل سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے ، نئے وکلاء کی انرولمنٹ ،اسناد کی تصدیق اور وکالت کارڈ آن لائن دستیاب ہو گا۔

وزارت قانون سے اپیل ہے موجودہ دور سے مطابقت نہ رکھنے والے پرانے قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جس کےلئے پنجاب بار کونسل اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button