پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیکاروبار

دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گامزن،پاکستان میں بھی حوصلہ افزا رجحان:ذوہیب ایوب

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کا شاندار موقع ہے،گوگل سرٹیفائیڈ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب کا پیراگون ایمپاورمنٹ کے زیراہتمام آن لائن ویبینار سے خطاب

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پیراگون ایمپاورمنٹ کے زیر اہتمام آن لائن ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ویبینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گوگل سے تصدیق شدہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ذوہیب ایوب نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ذوہیب ایوب نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام تیزی سے ڈیجیٹل دنیا کو اپنا رہی ہے اور اس میدان میں کام کرنے کا جذبہ بھی دکھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک شاندار موقع ہے کہ ہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے ریونیو میں اضافہ کر سکیں۔

دریں اثنا ویبینار میں ابتدائی اور درمیانے درجے کے فری لانسرز کے ساتھ ساتھ ای کامرس سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی،شرکاء نے اپنے آن لائن سفر کے دوران پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں سوالات کئے ، جن کے جوابات ذوہیب ایوب نے انتہائی تفصیل اور عملی رہنمائی کے ساتھ دیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button