پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںفن اور فنکار

سوشل میڈیا انفلوئنسرآمنہ احمد کاسیالکوٹ میں ایکسپو میلہ،ہزاروں شہریوں، فنکاروں کی شرکت

سیالکوٹ میں ایکسپو میلے میں30 ہزار افراد کا دورہ، جیولری ،کاسمٹیکس، گارمنٹس سمیت اشیائے ضروریہ میں دلچسپی کا اظہار، سونو ڈینجرس کی شاندار پرفارمنس

لاہور(کلچرل رپورٹر)ایونٹ آرگنائزر سوشل میڈیا انفلوئنسرآمنہ احمد کی جانب سے سیالکوٹ میں منعقدکیا گیا ایکسپو میلہ اختتام پزیرہوگیا۔ایکسپو میلے میں اداکار شامل خان، سمیع خان، سونوڈینجرس ماروی خان سمیت یگر سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

دو روزہ ایکسپو میلے میں تیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے وزٹ کیا اس موقع پر جیولری ،کاسمٹیکس، گارمنٹس سمیت لائف سٹائل اشیاءکو نمائش میں رکھا گیا جسے حاضرین سے خوب سراہا اس موقع پر گلوکار و ڈانسر سونو ڈینجرس نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شرکاءسے خوب داد سمیٹی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس موقع پر شائقین اداکار شامل خان اور سمیع خان کے ساتھ سیلفی تصاویر بنواتے رہے جبکہ اس موقع پر ایونٹ ارگنائزر آمنہ احمد نے کہا کہ ایکسپو میلے کا مقصد یہی تھا کہ شہریوں کو ایک چھت تلے ضروریات زندگی کی تمام اشیاسستے داموں مہیا کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میلے کا ایک اور بڑا مقصد شرکاءکو فنکاروں کی صورت میں تفریح فراہم کرنا تھا اس ایکسپو سے میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے آئندہ بھی اس طرح کی نمائش کا انعقاد کرتی رہونگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button