پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

فیصل آباد:اے ایس آئی کا قاتل ڈاکو مقابلہ میں ہلاکت ، 2 فرار

الیاس ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا،مفرورڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ناکہ بندی

مکوآنہ :(ویب ڈیسک ) فیصل آباد کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ روشن والا پولیس کی ٹیم نے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے چھوٹا بلوچ والامیں ریڈ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور وہاں سے بھاگ نکلے۔

پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا تو وہ سیم نہر کے قریب جھاڑیوں کی آڑ میں چھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کرنے لگے، پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور بعد میں چیک کیا تو اشتہاری الیاس اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے تھے۔

ڈاکو الیاس متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا اور اس نےاے ایس آئی عبیداﷲ کو شہید کیا تھا۔ پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے شہر بھر میں ناکہ بندی کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button