پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

قتل، اغواسمیت درجنوں مقدمات کی تبدیلی تفتیش،متعددافسروں کو شوکاز

خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے،افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں:ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمدنوید

لاہور:(بیوروچیف)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈکا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

لاہور:ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید موقع پر احکامات جاری کررہے ہیں

اجلاس میں قتل، اقدام قتل، اغواء، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور ڈکیتی کے 36مقدمات زیر بحث آئے،افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق احکامات جاری کئے۔

 

مدعیہ کومل بی بی، فقیر حسین اور محمد اختر قتل جبکہ محمد عمران، صفدر حسین اور احمد ثناء اللہ اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔

مدعی طالب حسین اور نعیم زمان امانت میں خیانت، سید شاہد، محمد انور اور طاہر جاوید چیک ڈس آنر جبکہ فراصت حسین چوری کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے۔

اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کو وارننگز اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ،اس موقع پر ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ عوام الناس کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے،تبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جا رہا ہے،افسران مظلوم کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں، شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی بھی وقت میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button