پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

متروکہ وقف املاک بورڈ:سیکرٹری فرید اقبال چوکیدار کے بعداےپی ایس پر’’ مہربان‘‘،خزانے کو نقصان

سیکرٹری فرید اقبال نے اختیارات کاناجائز استعمال، گریڈ 17 کے صغیر احمد کو مع تنخواہ 2سال کی ایکس پاکستان لیو جاری کی ، غیر قانونی اقدامات سے ملازمین میں بددلی ،شہریوں کا ایک اور انکوائری کا مطالبہ

لاہور:(بیوروچیف /سیدظہیر نقوی)متروکہ وقف املاک بورڈمیں چوکیدارکو جونیئر کلرک بھرتی کرنے کے بعد اسسٹنٹ پرسنل سیکرٹری پر بھی خلاف قانون نوازشات کی برسات کا سکینڈل سامنے آگیا۔

وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چوکیدار کو جونیئر کلرک بھرتی کرنے کے معاملہ کا متعلقہ ریکارڈ اور درخواستیں وصولی ،اہل اور ریزرو امیداروں کی فہرستیں، تقرری منظوری سمیت اہم تفصیلات طلب کررکھی ہیں جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور محمد بخش سانگی اس معاملہ کے انکوائری افسر ہیں،بھرتی کئے گئے شاہد محمود کی پرسنل فائل بھی طلب کی گئی ہے، یاد رہے کہ متروکہ موقف املاک بورڈ کے چوکیدار کو ایل ڈی سی کے عہدہ پر تقرری کرکے واجبات بھی دیئے گئے بالکل اسی طرح سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے لمبا ہاتھ مارتے ہوئے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری گریڈ 17کو دوسال کی ایکس پاکستان لیو مع تنخواہ جاری کردی ۔

 

چیئر مین کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ نے قانون کی خلاف ورزی کی جس کی وفاقی سیکرٹری اور چیئر مین کی طرف سے انکوائری ناگزیر ہوگئی ہے۔

 

وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے 2سالہ کنٹریکٹ پررکھے گئے متروکہ وقف املاک کے سیکرٹری بورڈ نے قواعد وضوابط کے برعکس چیئر مین کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئر مین کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری صغیراحمد گریڈ 17کو دوسال کی ایکس پاکستان لیو جاری کی جبکہ ملک سے باہر جانے کیلئے چھٹیوں کی اجازت دینا صرف چیئر مین متروکہ وقف املاک کے اختیارات کا حصہ ہے۔

چند ماہ قبل وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن کےپاس چیئر مین متروکہ وقف املاک کا اضافی چارج تھا اس دوران چیئر مین کے اسلام آباد ای ٹی کمپلیکس کے اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری صغیر احمد کو سیکرٹری بورڈ فرید اقبال کی ملی بھگت سے 730یوم کی ایکس پاکستان لیو جاری کردی گئی ۔

سیکرٹری فرید اقبال نے اس پر ایڈمن سیکشن کی جانب سے ڈائری نمبر 2812نمبر بتاریخ 30اپریل جاری کیا جس کے مطابق اسسٹنٹ پرسنل سیکرٹری صغیر احمد کو چار ماہ کی تنخواہ اور 20ماہ کی آدھی تنخواہ کے ساتھ ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

سیکرٹری فرید اقبال کے مبینہ غیر قانونی اقدامات سے ملازمین میں بددلی پھیل گئی ملازمین اور شہریوں نے خلاف قانون کام کرنے پر سیکرٹری فرید اقبال کیخلاف کارروائی اور انکوائری کا مطالبہ کیا ہے ۔

قبل ازیں وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے متعلق آڈٹ پیراز کا جائزہ لینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی (DAC) کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کررکھا تھا آڈٹ پیراز پبلک اکا ئونٹس کمیٹی کے بارہ اگست کے اجلا س میں زیر غور آئیں گے۔وزارت مذہبی امور نے چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کو خط میں ہدایت کی ہے کہ 2023.24کے مالی سال کے حسابات کے آڈٹ پیراز کے بارے میں کئے گئے اقدمات کی رپورٹ وزارت کو بھجوائی جا ئے۔ متروکہ وقف ملاک بورڈ نے اپنے تمام زونل ایڈ منسٹریٹرز سے پرفارما پر کرایوں اور واجبات کی ریکوری کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button