پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور: 9سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، پولیس

لاہور(بیورو چیف)نواب ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ مصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ظفر اللہ نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹاؤن پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔

ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button