پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کا ریفری ججز کوچزسیمینار

120 افرادکی شرکت ، آن لائن شرکاء کی تعداد 500تھی، اسلم قریشی، ضیغم مسیل نے لیکچر دیئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے احکامات پر ایک روزہ ریفری ججز کوچز سیمینار ہوا۔ جس میں 120 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن کا لاہور سمیت دیگر شہروں سے تعلق تھا جبکہ آن لائن شرکاء کی تعداد پانچ سو کے قریب تھی۔ محمد اسلم قریشی انٹرنیشنل ریفری جج ،ضیغم مسیل نے لیکچر دیئے۔ سیمینار میں سٹریکٹر ڈاکٹر احتشام تھے۔ مہمان خصوصی صدر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن عابد باکسر تھے۔ دیگر مہمانان میں ایس پی شاہد احمد خان چڈھر انٹرنیشنل باکسر اور چودھری سلطان محمود تھے دیگر میں اولمپین باکسر بابر علی خان ،سیکرٹری پنجاب باکسنگ شرجیل ضیاء بٹ،چودھری طارق امین گجر ،انوار احمد ،مجاہد حسین انسپکٹر، جبار پال سیرس سعود،معین بٹ عبدالوہاب ،حاجی عبدالخالق مغل علی، کمال نقوی ،علی رضا خالق، شاہد رسول ،زیڈ اے بابر افتخار مرزا علی،انس اسلم ،شیخ عمیس اقبال ،محمد خان ،گلشیر خان ۔عبدالجبار پال ،عابد جانی ،الطاف طافو جاوید عاشق ،قمبر علی ھمدانی،محمد رمضان کوچنگ کورس میں انٹرنیشنل رولز کے مطابق تربیت دی گئی جس پر باکسراور ٹیکنیکل آفیشلز نے کوچنگ کورس کو پاکستان میں باکسنگ کی پرموشن کا عمل قرار دیا گیا جس پر تمام آفیشلز نے ارگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جبکہ صدر پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن عابد باکسر نے سیمینار کو انٹرنیشنل معیارکا قرار دیتے ہوئے آرگنائزر کی کاوشوں کو سراہا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button