پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پنجاب کابینہ میں مزید 10 وزرا، مشیروں کی شمولیت کا امکان

اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا، نواز شریف، شہباز شریف، مریم، حمزہ کی مری میں بیٹھک، اہم فیصلے کئے گئے

لاہور:(بیوروچیف/سیدظہیر نقوی)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا گرین سگنل دے دیا، مزید 10 وزرا و مشیروں کی شمولیت کا امکان ہے ، پنجاب کابینہ میں توسیع آئندہ ماہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کی مری میں اہم بیٹھک ہوئی۔نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا اورذرائع کے مطابق نواز شریف نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا گرین سگنل دے دیا،مزید 10 وزرا و مشیروں کی شمولیت کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع آئندہ ماہ متوقع ہے۔نئے وزرا اور مشیروں میں اکثریت کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہوگا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے کابینہ اراکین کے نام شارٹ لسٹ کر لئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button