پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی
پاکستانی پاسپورٹ میں بڑی تبدیلی، والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور:(بیوروچیف) پاکستان میں پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام لازم شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اب سے نئے جاری ہونے والے پاسپورٹس میں درخواست دہندہ کی والدہ کا نام بھی شناخت کے لئے درج ہو گا۔
پاسپورٹ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عالمی معیار سے ہم آہنگی اور سماجی ضرورت کو مد نظر رکھ کے کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف عالمی تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ ان شہریوں کو آسانی فراہم کرنا بھی ہے جنہیں موجودہ نظام میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔



